Home / جاگو دنیا / امریکا نے کچھ دن قبل ماسکو میں حملہ ہونے کا بتایا تھا: ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل

امریکا نے کچھ دن قبل ماسکو میں حملہ ہونے کا بتایا تھا: ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل

روس کے دارالحکومت ماسکو میں حملے پر امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا ہے کہ امریکا نے کچھ دن قبل ماسکو میں ایک حملہ ہونے کی معلومات کا تبادلہ کیا تھا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اس حملے میں یوکرین کا کوئی عمل دخل نہیں۔

ایڈرین واٹسن کا کہنا ہے کہ ماسکو حملے کی ذمے دار صرف داعش ہے۔

ایڈرین واٹسن کا مزید کہنا ہے کہ 7  مارچ کو روس میں امریکیوں کے لیے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب کنسرٹ ہال پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 143 ہو گئی ہے۔

22 مارچ کو ہونے والے حملے میں 120 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *