Home / جاگو دنیا / غزہ جنگ، مزید 5 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ جنگ، مزید 5 اسرائیلی فوجی ہلاک

بنیامین میں حماس سے جھڑپ میں ایک اور اسرائیلی فوجی افسر مارا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہلاک فوجی کی شناخت کمانڈو فارمیشن ڈوڈیون یونٹ کے میجر ایلی ڈیوڈ گارفنکل کے نام سے ہوئی ہے۔

طولکرم میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

دوسری جانب سرایا القدس کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے طولکرم میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک کر دیے گئے۔

طولکرم میں نور شمس کیمپ کے اندر ایک کار کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔

سرایا القدس کے مطابق گاڑی میں اسرائیلی فوج کا 1 ڈیوٹی افسر 3 سپاہیوں کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔

صہیونی فوجی گاڑی، 3 اسرائیلی ٹینک تباہ

دوسری جانب حماس کے القسام بریگیڈز کے اسرائیلی فوج پر حملے جاری ہیں۔

القسام بریگیڈز کے مطابق غزہ شہر میں الشفا کمپلیکس کے جنوب میں صہیونی فوجی گاڑی اور الشفا کمپلیکس کے قریب 3 اسرائیلی ٹینکوں کو براہ راست نشانہ بنایا۔

القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ غزہ شہر کے الشفا اسپتال کے اطراف میں گھسنے والی متعدد اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *