Home / جاگو دنیا / الشفا کمپلیکس کے قریب 3 اسرائیلی ٹینکوں، فوجی گاڑی پر حملہ

الشفا کمپلیکس کے قریب 3 اسرائیلی ٹینکوں، فوجی گاڑی پر حملہ

حماس کے القسام بریگیڈز کے اسرائیلی فوج پر حملے جاری ہیں۔

القسام بریگیڈز کے مطابق غزہ شہر میں الشفا کمپلیکس کے جنوب میں صہیونی فوجی گاڑی اور الشفا کمپلیکس کے قریب 3 اسرائیلی ٹینکوں کو براہِ راست نشانہ بنایا۔

القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ غزہ شہر کے الشفا اسپتال کے اطراف میں گھسنے والی متعدد اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی مغوی دوا اور غذا کی کمی کے باعث ہلاک

دوسری جانب حماس نے ایک اسرائیلی مغوی کی ویڈیو جاری کردی جس سے غزہ میں غذا اور ادویات کی شدید قلت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مغوی دوا نہ ملنے اور غذا کی کمی کی وجہ سے مر گیا، غزہ میں اس وقت قحط جیسے حالات ہیں۔

حماس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 34 سال کا صہیونی قیدی یجیو بوچھاتف خوراک اور ادوایات کی کمی کا شکار ہوا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے سخت پابندی کی وجہ سے غزہ میں غذا اور ادویات کی شدید قلت ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *