Home / جاگو دنیا / انتخابات سے قبل اترپردیش میں اسلامی مدارس پر پابندی

انتخابات سے قبل اترپردیش میں اسلامی مدارس پر پابندی

بھارت میں انتخابات سے قبل ریاست اترپردیش میں اسلامی مدارس پر پابندی لگا دی گئی۔

الہٰ آباد ہائی کورٹ نے مدرسوں سے متعلق 2004ء کا قانون منسوخ کر دیا اور کہا کہ مدارس سے متعلق قانون سے آئینی سیکولر ازم کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

عدالت نے مدارس کے لاکھوں طلبہ کو روایتی اسکولوں میں داخلے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اتر پردیش کی 24 کروڑ کی آبادی میں پانچواں حصہ مسلمان ہیں۔

ریاست میں مدرسہ تعلیم بورڈ کے سربراہ افتخار احمد جاوید نے کہا ہے کہ اس اقدام سے 25 ہزار مدارس کے 27 لاکھ طلبہ اور تقریباً 10 ہزار اساتذہ متاثر ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ عدالت نے اپنے حکم پر عمل کا کوئی وقت نہیں دیا تاہم مدرسوں کو فوری طور پر بند کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔

افتخار احمد جاوید کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے انتخابات سے قبل بی جے پی کے کچھ ارکان اور اس سے وابستہ افراد پر اسلام مخالف نفرت انگیز تقاریر کو بڑھاوا دینے اور مسلمانوں کی املاک کو مسمار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *