Home / جاگو دنیا / آٹے کے تھیلوں کا انتظار کرتے فلسطینیوں پر اسرائیلی ٹینکوں کی فائرنگ، 19 شہید

آٹے کے تھیلوں کا انتظار کرتے فلسطینیوں پر اسرائیلی ٹینکوں کی فائرنگ، 19 شہید

غزہ میں بھوک و افلاس کے شکار مزید 19 فلسطینی شہری اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آٹے کے تھیلوں کا انتظار کرنے والوں پر اسرائیلی ٹینکوں نے مشین گن سے فائرنگ کی۔

رپورٹس کے مطابق دیرالبلح میں گھر پر حملے میں 7 فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 142 ہو گئی۔

اسرائیلی حملوں سے 7 اکتوبر سے اب تک 74 ہزار 412 فلسطینی زخمی ہوئے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *