Home / جاگو دنیا / کینسر کا انکشاف کرنے کے بعد شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا پہلا مشترکہ بیان

کینسر کا انکشاف کرنے کے بعد شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا پہلا مشترکہ بیان

برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے کینسر کی تشخیص کے انکشاف کے بعد دنیا بھر سے موصول ہونے والی نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

کینسنگٹن پیلس کے ترجمان نے ہفتے کے روز برطانوی میڈیا کو ایک بیان دیا ہے جس میں کہا ہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن دونوں برطانیہ، دولت مشترکہ اور دنیا بھر کے لوگوں کی جانب سے موصول ہونے والے محبت بھرے پیغامات سے  بے حد متاثر ہیں۔

بیان میں مزید کہا ہے کہ دونوں ہی فیملی کی پرائیویسی کا خیال رکھنے پر عوام کے شکر گزار بھی ہیں۔

یاد رہے کہ کیٹ مڈلٹن نے پیٹ کی سرجری کے بعد دو ماہ تک منظرِ عام سے غائب رہنے کے بعد جمعہ کے روز ایک ویڈیو پیغام میں اپنی صحت کے بارے یہ  انکشاف کیا تھا کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ کینسر کی تشخیص پیٹ کی سرجری کے بعد کیے جانے والےٹیسٹ میں ہوئی ہے جس کا اب علاج جاری ہے اور ان کی طبیعت میں بہتری بھی آ رہی ہے۔

تاہم، برطانوی شاہی محل نے یہ واضح نہیں کیا کہ کیٹ مڈلٹن کو کس قسم کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *