Home / جاگو دنیا / سلامتی کونسل: غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد پر آج ووٹنگ ہو گی

سلامتی کونسل: غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد پر آج ووٹنگ ہو گی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد پر آج ووٹنگ ہو گی۔

عرب میڈیا کے مطابق فوری جنگ بندی کی قرارداد سلامتی کونسل کے 10 منتخب ارکان نے پیش کی ہے۔

اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد فلسطینی شہید

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد فلسطینی شہید ہو گئے۔

دیر البلاح میں ایک گھر پر بم باری میں 18 فلسطینی شہید ہوئے ، رفح میں 5 گھروں پر اسرائیلی بم باری میں خواتین اور بچوں سمیت 27 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

الشفا اسپتال کے قریبی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

خوراک کے کنٹینرز روک دیے گئے

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے خوراک کے کنٹینرز کوشمالی غزہ میں داخلے سے روک دیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں 70 فیصد لوگوں کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

اومان: اسرائیلی سفارتخانے پر مظاہرہ، متعدد خواتین زیرِ حراست

اردن کے دارالحکومت اومان میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ ہوا ہے۔

اومان میں ہونے والے مظاہرے میں خواتین نے بھی اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی پرچم تھامے مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔

اسرائیلی سفارت خانے کی جانب بڑھنے والے مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

اردنی پولیس نے خواتین کو اسرائیلی سفارت خانے کی جانب جانے سے روک دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اس موقع پر اردنی پولیس نے متعدد خواتین کو حراست میں لے لیا۔

تہران: فلسطین کی حمایت میں ریلی

ایران کے دارالحکومت تہران میں فلسطین کی حمایت میں ریلی منعقد کی گئی ہے۔

Check Also

چین کا یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

چین نے یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *