Home / جاگو دنیا / اس رمضان اب تک 80 لاکھ افراد عمرہ ادا کرچکے

اس رمضان اب تک 80 لاکھ افراد عمرہ ادا کرچکے

ہر سال رمضان المبارک میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ آنے والے زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق اس رمضان المبارک میں اب تک 80 لاکھ سے زائد افراد عمرہ ادا کرچکے ہیں اور اس ماہ کے اختتام تک یہ تعداد مزید اور تیزی کے ساتھ بڑھے گی۔

اعداد و شمار کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک 82 لاکھ 35 ہزار 680 عمرہ کرنے والے بیرون ملک سے پہنچے جن میں سے  72 لاکھ 59 ہزار 504 افراد عمرہ ادا کرچکے ہیں جبکہ 9 لاکھ 76 ہزار 176 افراد ابھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک میں غیرملکی زائرین کی بہت بڑی تعداد مدینہ منورہ بھی پہنچ رہی ہے اور انتظامیہ اور حکام مقدس مقامات پر آنے والوں کو بہترین سہولیات دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *