Home / جاگو دنیا / ایکواڈور کی سب سے کم عمر خاتون میئر فائرنگ سے ہلاک

ایکواڈور کی سب سے کم عمر خاتون میئر فائرنگ سے ہلاک

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کی سب سے کم عمر خاتون میئر کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق اتوار کو 27 سالہ بریگیٹ گارسیا جو کہ ساحلی شہر سان ویسینٹ کی میئر تھیں انہیں صبح کے وقت گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون میئر اپنے کمیونیکیشن ڈائریکٹر جائیرو لور کے ساتھ کرائے کی گاڑی میں سوار تھیں اور وہ گولی لگنے سے ہلاک ہوئے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں کہا ہے کہ گولیاں گاڑی کے اندر سے چلائی گئیں اور اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب ایکواڈور کی حکومت نے اس واقعے کو مجرمانہ کارروائی قرار دیا ہے تاہم اس قتل کے پیچھے کسی شخص یا گروہ کا ہاتھ ہونے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مقتول خاتون میئر کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *