Home / تازہ ترین خبر / کراچی میں دفعہ 144 کے تحت پتنگ اڑانے پر پابندی عائد

کراچی میں دفعہ 144 کے تحت پتنگ اڑانے پر پابندی عائد

کراچی میں پتنگ کی ڈور سے پیش آنے والے نقصانات کے پیش نظر پتنگ اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

کمشنر کراچی نے بتایا کہ دفعہ 144کے تحت شہر میں پتنگ بنانے اور فروخت کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کے دفتر سے جاری حکمنامے کے مطابق پتنگ بازی پر پابندی 30مارچ سے 29مئی تک برقرار رہے گی۔

کراچی انتظامیہ نے شہریوں کو پتنگ کی ڈور سے پیش آنے والے نقصانات کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

حالیہ دنوں میں کراچی میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دو دن قبل کراچی کے علاقے عزیز آباد میں 20 سالہ نوجوان پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے زخمی ہوگیا تھا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ اویس موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ محمدی کالونی میں پتنگ کی اس کے گلے پر پھری تاہم اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

سینئر پولیس افسر نے مزید کہا کہ پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

اس سے قبل فیصل آباد اور سرگودھا میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے صوبے میں کریک ڈاؤن شروع کردیا تھا۔

خیال کیا جارہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بڑے ڈیلر پتنگیں، دھاتی ڈور اور منشیات فروخت کر رہے، رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سینکڑوں ویب سائٹس ممکنہ خریداروں تک پہنچنے کے لیے غیر قانونی کاروبار کر رہی ہیں۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *