Home / تازہ ترین خبر / سینیٹ انتخابات کو مخصوص نشست کے حلف سے مشروط کرنے کا کیس: الیکشن کمیشن، فریقین سے جواب طلب

سینیٹ انتخابات کو مخصوص نشست کے حلف سے مشروط کرنے کا کیس: الیکشن کمیشن، فریقین سے جواب طلب

پشاور ہائی کورٹ نے سینیٹ انتخابات کو مخصوص نشست کے ممبران کے حلف سے مشروط کرنے کے فیصلے کے خلاف کیس میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کیا۔

یاد رہے کہ 30 مارچ کو خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کے حلف سے مشروط کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سینیٹر اعظم سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

28 مارچ کو الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے مقدمے میں نومنتخب ارکان کی درخواستیں منظور کرلی تھی۔

الیکشن کمیشن نے صوبے میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے اجلاس بلا کر حلف نہ لیا تو صوبے کی حد تک سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے اسپیکر صوبائی اسمبلی کو پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت کی اور کہا کہ حلف نہ لینے کی صورت میں الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے پر مجبور ہو گا۔

Check Also

پاکستان نرسنگ کونسل میں گلگت بلتستان کے کوٹے پر غیر متعلقہ رکن کی تعیناتی کا انکشاف

پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل میں گلگت بلتستان کے کوٹہ پر غیر متعلقہ رکن کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *