Home / جاگو ٹیکنالوجی / واٹس ایپ کے ’چیٹ لاکس‘ کو تمام ڈیوائسز پر محفوظ بنانے کی آزمائش

واٹس ایپ کے ’چیٹ لاکس‘ کو تمام ڈیوائسز پر محفوظ بنانے کی آزمائش

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن کی جانب سے ’چیٹ لاکس‘ کے فیچر کو تمام ڈیوائسز پر محفوظ بنانے پر آزمائش شروع کردی گئی۔

واٹس ایپ نے ’چیٹ لاکس‘ کا فیچر مئی 2023 میں متعارف کرایا تھا، جس کے تحت صارفین اپنی مخصوص چیٹس کو خفیہ رکھتے ہیں۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو اپنی خفیہ چیٹس تک ایک سیکریٹ کوڈ کے ذریعے کھولنے یا بند کرنے کی رسائی بھی دی جا چکی ہے۔

اب تک ’چیٹ لاکس‘ کا فیچر صرف مرکزی ڈیوائس یعنی موبائل پر ہی کام کرتا ہے لیکن اگر کوئی صارف اپنا واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ پر کھولتا ہے تو اس کی چیٹس خفیہ نہیں رہتیں۔

لیکن اب واٹس ایپ کی جانب سے تمام ڈیوائسز پر ’چیٹ لاکس‘ کے فیچر کو محفوظ باننے کے فیچر پر آزمائش شروع کردی گئی۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ فیچر کے تحت صارفین موبائل سمیت اپنی تمام ڈیوائسز پر چیٹس کو لاک کر سکیں گے۔

یعنی دوسری ڈیوائسز پر بھی صارف کی تمام چیٹس لاک ہوجائیں گی اور خفیہ چیٹس تک رسائی کے لیے لنک ڈیوائسز پر بھی خفیہ کوڈ دینا پڑے گا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ فیچر پر چند ماہ تک آزمائش کے بعد اسے تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

Check Also

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں بھی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس کی جانب سے ویب ورژن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *