Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بھارتی گلوکار، ابرار الحق کے کونسے ٹرینڈ کو فالو کر رہے ہیں؟

بھارتی گلوکار، ابرار الحق کے کونسے ٹرینڈ کو فالو کر رہے ہیں؟

پاکستان میوزِک انڈسٹری کے معروف گلوکار ابرار الحق کا کہنا ہے کہ اُنہیں فخر ہے کہ نئے بھارتی گلوکار ان کے ٹرینڈ کو فالو کر رہے ہیں۔

ابرار الحق نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے اپنے سیاسی طنز پر مبنی اپنے گانوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ تھوڑا سا غور کریں تو ماضی میں جب میں نے’جٹ‘ والے گانے گانا شروع کیے تو اس وقت بھارت میں اس طرح کے گانے بالکل بھی نہیں بنتے تھے۔

ابرار الحق نے بتایا کہ اب اُنہوں نے میرے اس ٹرینڈ کو فالو کیا اور اسی طرح کے گانے بھارت میں بنانا شروع کر دیے ہیں اور وہ اُدھر کافی مقبولیت بھی حاصل کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ اس پر ہمیں فخر محسوس کرنا چاہیے کہ ہمارا ایک ٹرینڈ بھارت میں فالو کیا جا رہا ہے لیکن بس اس میں جو بدمعاشی والا عنصر ہے وہ نہیں ہونا چاہیے۔

ابرار الحق نے مزید کہا کہ پرانے گلوکار ہمیشہ نئے ٹیلنٹ پر ناراض رہتے ہیں اور ان کے ساتھ بھی ایسا ہوا اور اب ہماری نسل کے جو گلوکار ہیں وہ نوجوانوں کے بالکل ویسا ہی کر رہے ہیں مگر میرا اب یہ خیال ہے کہ ہر نسل کی موسیقی کا احترام کیا جانا چاہیے اور اس سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔

اُنہوں نے نوجوان نسل کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ جیسے چاہیں ویسے گانے بنائیں لیکن ان گانوں میں ہمارے معاشرے کے لیے کوئی نا کوئی اچھا پیغام ضرور شامل کرلیں چاہے وہ پیغام آپ گانے کے دوران کسی ایک جملے میں ہی دے دیں۔

Check Also

معروف یوٹیوبر راحم پردیسی پر حملہ کس نے کیا؟

پاکستانی نژاد کینیڈین معروف یوٹیوبر، اداکار، گلوکار و کامیڈین راحم پردیسی نے اپنے اوپر ہونے والے حملے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *