Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / منوج باجپائی نے اہلیہ، شبانہ رضا کی بالی ووڈ میں واپسی کا عندیہ دے دیا

منوج باجپائی نے اہلیہ، شبانہ رضا کی بالی ووڈ میں واپسی کا عندیہ دے دیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج باجپائی نے اہلیہ، سابقہ اداکارہ و فلمساز شبانہ رضا کی بالی ووڈ میں واپسی کا اشارہ دیا ہے۔

منوج باجپائی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں، شبانہ رضا آج کل آفر ہونے والے مختلف اسکرپٹس کا جائزہ بھی لے رہی ہیں۔

اداکار منوج باجپائی آج کل اپنی آنے والی نئی فلم ’سائلنس2: دی نائٹ آؤل بار شوٹ آؤٹ‘ کی پروموشن مہم میں کافی مصروف ہیں۔

اپنی کرائم تھرلر فلم کی ریلیز سے صرف چند دن قبل ہی اداکار نے اہلیہ، اداکارہ شبانہ رضا کی واپسی کے بارے میں بات کی ہے۔

’زوم‘ کے ساتھ بات چیت کے دوران منوج باجپائی نے شبانہ رضا کی بڑی اسکرین پر واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ جَلد سے جَلد اسکرین شیئر کرنا چاہتے ہیں۔

منوج باجپائی نے مزید کہا کہ ’میں اپنی بیوی شبانہ کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گا بشرطیکہ اسکرپٹ کوئی اور لکھے، مجھے اسے پروڈیوس کرنے کی ضرورت نہ پڑے، جتنا میں اپنی اہلیہ کو جانتا ہوں وہ ایک پروقار اداکارہ ہے اور اپنے کردار کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرتی ۔‘

منوج باجپائی نے مزید کہا کہ شبانہ رضا آج کل اسکرپٹس کا جائزہ لے رہی ہیں، جب بھی اُنہیں کوئی اسکرپٹ پسند آ یا تو وہ اس پر کام شروع کر دیں گی۔

اداکار کا بتانا تھا کہ شبانہ رضا کو اجے دیوگن کی فلم ’ہوگی پیار کی جیت‘، ہریتک روشن کی فلم ’فضا‘، قریب (1998)، راہول (2001)، آتما (2006) اور ایسڈ فیکٹری (2009) جیسی فلموں میں کام کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *