Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / منفرد کرداروں کی تلاش ہمیشہ خواہش رہی ہے، منوج باجپائی

منفرد کرداروں کی تلاش ہمیشہ خواہش رہی ہے، منوج باجپائی

بالی ووڈ کے سینئر اداکار منوج باجپائی کا کہنا ہے کہ منفرد کرداروں کی تلاش ہمیشہ انکی خواہش رہی ہے، انکا کہنا ہے کہ میں خوش نصیب بھی ہوں کہ مجھے بہت اچھی پیشکش بھی ہوئیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو میں ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے 54 سالہ اداکار نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس سے بھی آگے جائوں۔

دوران گفتگو یہ بھی پتہ چلا کہ وہ اپنی ہی فلمیں نہیں دیکھتے، انہوں نے بتایا کہ عموماً وہ اپنی فلمیں نہیں دیکھتے لیکن بعض اوقات دیکھنا پڑتی ہیں کیونکہ اگر کسی فلم کا سیکوئل بننے جارہا ہو تو پہلے حصے کو دیکھ کر ادا کیے گئے اپنے کردار کو یاد کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ دلچسپ، غیر معمولی اسکرپٹس اور ان کہانیوں کی تلاش میں رہتے ہیں جسے لوگوں نے ابھی تک نہ دیکھا ہو۔

تین نیشنل ایوارڈز اور ناقدین کی کڑی تنقید سے گزری ہوئی تسلیم شدہ فلموں کا اعزاز رکھنے والے منوج نے کہا کہ وہ ایسے کرداروں کے خواہش مند ہیں جو کہ انھوں نے اس سے پہلے نہ کیے ہوں، انکے مطابق یہی ہماری ہمیشہ سے چوائس ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ 2019 کی ٹیلیویژن سیریز دی فیملی مین سے شہرت حاصل کرنے والے منوج باجپائی ستیا (1998)، شول (1999)، (راج نیتی) 2010، علی گڑھ (2015) اور  گینگز آف واسع پور (2012) جیسی ہٹ فلمیں کرچکے ہیں۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *