Home / تازہ ترین خبر / بلوچستان: آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق، تربت میں سیلابی صورتحال، 10 افراد پھنس گئے

بلوچستان: آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق، تربت میں سیلابی صورتحال، 10 افراد پھنس گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ تربت میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلے میں 10 افراد پھنس گئے۔

ضلع سوراب اور پشین میں 3 افراد آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوگئے، جبکہ ہلاکت کا ایک واقعہ ڈیرہ بگٹی میں پیش آیا۔

مقامی افراد کے مطابق تربت میں بارشوں کے بعد میرآباد تمپ کے مقام پر نہنگ ندی میں سیلابی صورتحال ہے، ریلے میں پھنسنے والوں میں 4خواتین اور متعدد بچے شامل ہیں۔

علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے سے رابطےکے باوجود اب تک مدد فراہم نہیں کی گئی ہے اور پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صبح 8 بجے سے پانی میں پھنسے ان افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

ضلع پشین کے علاقے حمید آباد میں بھی ہنگامی صورتحال ہے اور ریسکیو کی 2 ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 10 سے 15 کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں پشین، چمن، قلعہ عبدللہ، قلعہ سیف اللہ، آواران، کچ، چمن، لورالائی، دوکی، ہرنائی، مستونگ، خضدار، کوئٹہ اور دیگر قریبی علاقے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے جان بچانے والی اشیا اور بھاری مشینری پشین کی جانب بھیج دی ہیں۔

اگلے 12 گھنٹوں کے لیے ژوب، شیرانی، برکان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبدللہ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، لورالائی، قلات، خضدار، پنجگور، کچ، گوادر، نصیرآباد، کچی، جعفرآباد، سوراب، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ، حب اور دیگر نزدیکی علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ مسلسل بارش کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شدید بارش اور ثالہ باری کے نتیجے میں نالوں میں اور آبی راستوں میں طغیانی کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *