Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / جنسی زیادتی کے الزامات پر فرانسیسی اداکار زیر حراست

جنسی زیادتی کے الزامات پر فرانسیسی اداکار زیر حراست

فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو کو جنسی زیادتی کے الزامات پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکار کی قانونی ٹیم نے پیرس میں ان کی حراست کی تصدیق کردی ہے جبکہ ان کے خلاف مقدمے کی سماعت اکتوبر میں ہوگی۔

اداکار کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ خود پیر کو پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کے سلسلے میں پیش ہوئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق 75 سالہ اداکار پر 2021ء میں فلم کی شوٹنگ کے دوران دو خواتین کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جیرارڈ ڈیپارڈیو سے اس سے قبل بھی کئی جنسی زیادتی اور ہراسانی کے الزامات پر تفتیش ہوچکی ہے۔

انہوں نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *