Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / دھرمیندرا والد کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے

دھرمیندرا والد کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے

بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندرا والد کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے۔

دھرمیندرا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر آنجہانی والد کیول کرشن اور بیٹے سنی دیول کے ساتھ لی گئی اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے اس تصویر کے کیپشن میں افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے لکھا کہ’کاش، ماں باپ کو اور زیادہ وقت دیا ہوتا‘۔

دھرمیندرا کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے کمنٹ سیکشن میں اداکار سے سوال کیا کہ ’سر، ہمیں بتائیں کہ کیسے ہم اپنے ماں باپ کو خوش رکھیں اور انہیں وقت دیں ؟‘

اُنہوں نے صارف کو اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’والدین کا خیال اسی طرح رکھیں جس طرح آپ اپنے بچوں کا خیال رکھتے ہیں اور اگر آپ کے بچے نہیں ہیں تو اپنے والدین کے اچھے بچے بنیں‘۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *