Home / جاگو دنیا / انتہاپسند آبادکار فلسطین میں سلامتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، برطانیہ

انتہاپسند آبادکار فلسطین میں سلامتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، برطانیہ

برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ انتہا پسند آباد کار سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے شدت پسند آباد کار فلسطین میں سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

ان کا یہ بیان برطانیہ کی جانب سے نئی پابندیوں کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جن پر فلسطینیوں پر حملے کرنے اور ان کی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔

کیمرون نے کہا کہ پابندیوں کے اس تازہ ترین پیکج میں ان حملوں کی قیادت کرنے والے دو گروہوں اور چار افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے جو فلسطینی شہریوں کے خلاف شدید تشدد کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔

برطانیہ کی حکومت کی جانب سے جن چار افراد کو نامزد کیا گیا ہے ان میں نوم فیڈرمین، ایک “بنیاد پرست آباد کار کارکن” اور نیریا بین پازی شامل ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ “غیر قانونی طور پر تین غیر قانونی گھروں کی تعمیر” کے ذمہ دار ہیں۔

فیڈرمین کا بیٹا ایلی فیڈرمین ان چار لوگوں میں شامل تھا جن پر برطانیہ نے فروری میں پابندی عائد کی تھی۔ ایڈن لیوی کا نام بھی لیا گیا، جن پر وزارت نے الزام لگایا کہ “فلسطینیوں پر حملوں اور ان کی آبادی کو علاقے سے نکالنے کے لیے ایک وسیع تر دھمکی آمیز مہم کے ایک حصے کے طور پر ان پر حملہ کیا گیا”۔

چوتھا شخص الیشا یرید تھا، جس پر “مذہبی نفرت اور تشدد کو ہوا دینے” کا الزام تھا۔ ان دو گروپوں کا نام ہل ٹاپ یوتھ اور لہوا تھا، جنہیں یورپی یونین نے اپنی بلیک لسٹ میں بھی رکھا ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *