Home / جاگو ٹیکنالوجی / ویوو کا مڈ رینج فون متعارف

ویوو کا مڈ رینج فون متعارف

اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے اپنی وائے سیریز کا مڈ رینج فون متعارف کرادیا، جسے فیچرز کے حوالے سے سراہا جا رہا ہے۔

کمپنی نے ویوو: وائے 100 کو فور جی ٹیکنالوجی میں 6.67 انچ اسکرین اور اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ پیش کیا ہے۔

فون کو اسنیپ ڈریگن کی چپ جب کہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری میں متعارف کرایا گیا ہے۔

ویوو: وائے 100 کے بیک پر تین جب کہ فرنٹ پر ایک سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی کیمرا ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے جب کہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

فون میں فنگرپرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز دیے گئے ہیں جب کہ اس مختلف رنگوں کے واٹر اینڈ ڈسٹ پروف ڈیزائنز میں پیش کیا گیا ہے۔

ویوو: وائے 100 کو 80 واٹ کے فاسٹ چارجر اور 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کی بیٹری فل ہونے کے بعد اس پر تقریبا 17 گھنٹے تک مسلسل یوٹیوب ویڈیوز کو دیکھا جا سکتا ہے۔

فون کی اسکرین کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرکے اسے سینما اسکرین کی طرح بنادیا گیا ہے جب کہ کمپنی کے مطابق فون کو محض 30 منٹ میں 50 فیصد سے زیادہ چارج کیا جا سکتا ہے۔

ویوو: وائے 100 کو کمپنی نے پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں پری آرڈر کے لیے پیش کردیا اور پاکستان میں اس کی قیمت 60 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

Check Also

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں بھی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس کی جانب سے ویب ورژن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *