Home / جاگو دنیا / سینیگال میں طیارہ اڑان سے قبل رن وے سے پھسل گیا، 11 مسافر زخمی

سینیگال میں طیارہ اڑان سے قبل رن وے سے پھسل گیا، 11 مسافر زخمی

افریقی ملک سینیگال میں منگل کو ایک طیارہ اڑان بھرنے سے قبل رن وے سے پھسل گیا۔

دارالحکومت ڈاکار سے میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی افریقہ میں واقع  سینیگال کے Blaise Diagne ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے کے رن وے سے پھسلنے کے واقعے میں11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ٹرانس ایئر کے اس بوئنگ 737طیارے میں 78 مسافر سوار تھے اور اسکی منزل پڑوسی ملک مالی تھی۔

حکام کے مطابق طیارے کے رن وے سے پھسلنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *