Home / جاگو دنیا / کشمیر: بی جے پی نے مسلم اکثریت علاقوں سے امیدوار کھڑا نہیں کیا

کشمیر: بی جے پی نے مسلم اکثریت علاقوں سے امیدوار کھڑا نہیں کیا

پُرامن کشمیر کا بیانیہ جھوٹا پڑنے کے خوف سے بھارتی حکمراں جماعت نے کشمیر میں مسلم اکثریت علاقوں سے کوئی امیدوار ہی کھڑا نہیں کیا۔

1996 کے بعد سے پہلی مرتبہ کشمیر کے تین حلقوں سے بی جے پی کا کوئی امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل نہیں ہوا۔

مسلم اکثریتی علاقوں میں مقامی جماعتیں، نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان مقابلہ ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللّٰہ نے کہا کہ واضح طور پر بی جے پی کے دعوے اور زمینی حقائق میں فرق ہے۔

بی جے پی کشمیر یونٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کشمیر سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

بی جے پی جموں کی دو نشستوں میں سے لداخ کی ایک نشست پر مقابلہ کر رہی ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *