Home / جاگو بزنس / صرافہ مارکیٹوں میں دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں مزید کمی

صرافہ مارکیٹوں میں دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں مزید کمی

کراچی: 

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام بالترتیب 1000 روپے اور 858 روپے کی کمی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں سونا 1545 ڈالر فی اونس ہوگیا، قیمت میں کمی کا اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں  میں بھی دیکھنے میں آیا اور دوسرے روز بھی مقامی صرافہ مارکیٹوں  میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1000 روپے اور 858 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر89 ہزار500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 76 ہزار 732 روپے پر پہنچ گئی۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *