Home / جاگو بزنس / گندم خریداری کیلیے جنگی اقدامات کا فیصلہ، امدادی قیمت بڑھنے پرغور

گندم خریداری کیلیے جنگی اقدامات کا فیصلہ، امدادی قیمت بڑھنے پرغور

لاہور: 

 ملک میں غذائی استحکام کو بحال اور مضبوط بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے گندم کی فصل کی حفاظت اور سرکاری خریداری اہداف مکمل کرنے کیلئے غیر معمولی اور جنگی نوعیت کے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاسکو اور ٹی سی پی کے ذریعے مجموعی طور پر 8 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کے لیے کم مدتی اور طویل مدتی منصوبے بیک قت شروع کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ وفاقی حکومت اس آپشن پر بھی خفیہ طور پرلیکن سنجیدگی سے غور کر رہی ہے کہ خریداری مہم کے آغاز سے قبل جائزہ لے کر ضرورت محسوس ہونے پر گندم کی امدادی قیمت خرید (سپورٹ پرائس)میں اضافہ کر کے سرکاری اہداف مکمل کیے جائیں۔

45 لاکھ ٹن پنجاب، 14 لاکھ ٹن سندھ محکمہ خوراک کا ہدف ہے جبکہ خیبر پختونخواہ حکومت 3 اور وفاقی محکمہ پاسکو کا خریدار ی ہدف 18 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *