Home / جاگو بزنس / پاکستانی آم اور کینو کے لیے افریقی مارکیٹ کھلنے کے امکانات روشن

پاکستانی آم اور کینو کے لیے افریقی مارکیٹ کھلنے کے امکانات روشن

کراچی: 

پاکستانی آم اور کینو کے لیے افریقی مارکیٹ کھلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

مشرقی افریقہ کی وسیع منڈی کے گیٹ وے کینیا کے قرنطینہ ڈپارٹمنٹ نے پاکستانی آم اور کینو کی امپورٹ کی اجازت دینے اور دونوں ملکوں کے درمیان قرنطینہ معاہدہ جلد طے کرنے کا عندیہ دیا ہے جس کے بعد پاکستان سے کینیا کو آم اور کینو کی ایکسپورٹ شروع کردی جائیگی۔

پاکستانی وفد میں فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز کی نمائندگی کرنیوالے پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی وحید احمد کے مطابق کینیا کے قرنطینہ حکام پاکستان کا دورہ کرکے قرنطینہ نظام کے ساتھ آم اور کینو کی پراسیسنگ کا جائزہ لے چکے ہیں۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *