Home / جاگو ٹیکنالوجی / کیا یہ دنیا کا سب سے پہلا ’’باقاعدہ جانور‘‘ تھا؟

کیا یہ دنیا کا سب سے پہلا ’’باقاعدہ جانور‘‘ تھا؟

پرتھ: عالمی ماہرین کی ایک ٹیم نے آسٹریلیا سے ایک ایسے جانور کے آثار دریافت کرلیے ہیں جو آج سے 55 کروڑ 50 لاکھ سال پہلے پایا جاتا تھا اور جسے تمام موجودہ جانوروں کا جدِامجد قرار دیا جاسکتا ہے۔

یہ جانور جسے ’’اِکاریا واریوٹیا‘‘ (Ikaria wariootia) کا نام دیا گیا ہے، کسی کیچوے کی مانند تھا جس کی لمبائی 2 سے 7 ملی میٹر اور چوڑائی 1 سے 2.5 ملی میٹر تک تھی۔

ممکنہ طور پر اس کا جسم بھی خاصا نرم تھا اور یہ مٹی میں بِل بنا کر رہا کرتا تھا۔

اسے ’’باقاعدہ جانور‘‘ اس لیے بھی قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اس کے رکازات میں اگلا اور پچھلا جسمانی حصہ، دو متوازن (سمٹریکل) پہلو اور نظامِ ہاضمہ سے منسلک شگاف (غذا کو جسم میں داخل اور خارج کرنے کےلیے) موجود ہیں۔

اگرچہ اس سے پہلے بھی ایسے جاندار دریافت ہوچکے ہیں جو 80 کروڑ سال قدیم ہیں اور اپنی جسمانی ساخت میں موجودہ جانوروں سے مماثلت رکھتے ہیں، تاہم انہیں مکمل طور پر جانور نہیں کہا جاسکتا۔ لیکن یہ پہلا جاندار ہے جسے صحیح معنوں میں دنیائے حیوانات (اینیمل کنگڈم) کا سب سے پہلا ارتقائی رکن، یعنی دنیا کا سب سے پہلا ’’باقاعدہ جانور‘‘ قرار دیا جاسکتا ہے۔

اس دریافت کی تفصیل ’’پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہوئی ہیں۔

Check Also

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں بھی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس کی جانب سے ویب ورژن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *