Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / وینا ملک پر سابق شوہر نے ایک اور الزام عائد کردیا

وینا ملک پر سابق شوہر نے ایک اور الزام عائد کردیا

اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہراسد خٹک نے سابقہ اہلیہ وینا ملک پر ایک اور الزام عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسد خٹک نے اداکارہ وینا ملک پر انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کا نیا الزام عائد کیا ہے۔

اسد خٹک نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ میری سابقہ اہلیہ زاہدہ بی بی المعروف وینا ملک نے میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے وینا ملک کو خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہاں میں آپ کو ایک بات بتا دوں کہ آپ کو ایک ایک چیز کا حساب دینا ہوگا‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں سچ سب کے سامنے لاٗوں گا کیونکہ میں حق پر ہوں‘، اللہ آپ کو ہدایت دے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر نے ان پر اپنے ہی بچے اسمگل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجاہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *