Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’خود کو آنٹی پکارے جانے پر برا محسوس نہیں کرتی‘

’خود کو آنٹی پکارے جانے پر برا محسوس نہیں کرتی‘

بالی وڈ اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر رواں ماہ زندگی کی 47 بہاریں دیکھ چکی ہیں لیکن اداکارہ عمر کے بڑھتے نمبر کو دیکھ کر ہرگز فکر مند نظر نہیں آتیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ارمیلا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ میں عمر کو پیروں کے نیچے رکھتی ہوں، کچھ لوگ مجھے آنٹی کہہ کر ٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن میں ان سب کو ہاتھ جوڑ کر یہ سمجھانا چاہتی ہوں کہ اگر آپ مجھے اس حوالے سے برا محسوس کروانا چاہتے ہیں تو میں ایسا محسوس نہیں کرتی۔

ارمیلا نے کہا کہ ہر وہ سال جو آپ کی زندگی میں شامل ہوتا ہے وہ زندگی کو مزید شاندار بناتا ہے۔

 اداکارہ کا کہنا تھا کہ زندگی میں جو کچھ اس وقت میرے سامنے ہے، میں اس سے زیادہ سے زیادہ سے فائدہ اٹھانے میں مصروف ہوں۔

Check Also

ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی پر بنی فلم نے کانز میں ہلچل مچادی

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی پر بنی فلم نے کانز فلم فیسٹیول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *