Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / صفر فالوور اور پھر بھی تنقید، منال خان سوشل میڈیا صارف کی تنقید پر بھڑک گئیں

صفر فالوور اور پھر بھی تنقید، منال خان سوشل میڈیا صارف کی تنقید پر بھڑک گئیں

سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز رکھنے والی نوجوان اداکارہ منال خان لباس پر تنقید کرنے پر بھڑک گئیں۔

منال خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے زوئی خان نامی صارف کے کمنٹ کی نشاندہی کی۔

—اسکرین گریب 

زوئی خان نامی صارف نے منال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کمنٹ کیا کہ ‘استغفراللہ اس شوٹ میں آپ کا لباس نامناسب ہے، آپ کتنی بے شرم ہیں کہ آپ کو اپنے والد کی بھی فکر نہیں ہے’۔

صارف نے مزید لکھا تھا کہ ‘تمام تر سلیبرٹیز بہتر ہو رہی ہیں لیکن آپ دن بہ دن عجیب ہوتی جا رہی ہیں، آپ خوبصورت نہیں ہیں’۔

صارف کے اس کمنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے منال خان نے لکھا کہ ‘یہ لوگ آکر بغیر کسی خاص وجہ کے آپ پر تنقید کریں گے وہ بھی صفر فالوور  کے ساتھ’۔

منال نے صارف کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ان کی پروفائل کا بھی اسکرین شاٹ شیئر کیا جس کے صفر فالوور تھے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *