Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / دپیکا پڈوکون کا گالیاں دینے والے شخص کو جواب

دپیکا پڈوکون کا گالیاں دینے والے شخص کو جواب

ممبئی: 

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے میسجز پر گالیاں دینے والے شخص کو جواب دیا ہے۔فنکاروں کی زندگی اتنی بھی آسان نہیں ہوتی جہاں انہیں مداحوں سے بے حد پیار ملتا ہے وہیں چند لوگوں کی جانب سے تنقید بھی برداشت کرنی پڑتی ہے۔ اور سوشل میڈیا کے آنے کے بعد تو  لوگ براہ راست فنکاروں پر نہ صرف تنقید کرتے ہیں بلکہ انہیں ایسے پیغامات بھی بھیجتے ہیں جن میں تضحیک آمیز الفاظ ہوتے ہیں۔

بعض اوقات فنکار ان تضحیک آمیز پیغامات کو نظرانداز کردیتے ہیں اور جب برداشت سے باہر ہوجائے تو جواب بھی دے دیتے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون کو ساحل شاہ نامی شخص نےانسٹاگرام ڈی ایم (میسجز)پر گالی لکھ کر بھیجی۔ دپیکا پڈوکون نے اس پیغام کا اسکرین شاٹ لے کر  اسے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے گالی دینے والے شخص کو طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا  ’’واہ آپ کے گھروالوں اور دوستوں کو آپ پر بے حد ناز ہوگا۔‘‘

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *