Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / گلوکاری کا شوق پورا کرلوں پھراداکاری بھی کروں گی، آئمہ بیگ

گلوکاری کا شوق پورا کرلوں پھراداکاری بھی کروں گی، آئمہ بیگ

 کراچی: 

گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوانے والی گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ گلوکاری کا شوق پورا کرلوں پھر اداکاری بھی کروں گی۔

گلوکارآئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مداحوں کی بے حد شکرگزارہیں، وہ جوکچھ بھی ہیں ان ہی کی وجہ سے ہیں۔ اداکاری سے متعلق گلوکارہ نے کہا کہ بڑی فلموں میں کام نہ کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ اداکاری نہیں کروں گی، پہلے توجہ گلوکاری پرہے اس سے بالکل مطمئن ہوجاؤں پھراداکاری کے میدان میں بھی انٹری دوں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ گانا بچپن سے شوق ہے، ان کے لیے گانا جاب نہیں بلکہ ان کا شوق اورجنون ہے اوراگر گلوکار لائیو نہ گا سکے تواس کے گانے کا پوائنٹ ہی کیا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ مختلف زبانوں اردو انگلش، پنجابی، فرنچ، چائنیز اور کورین زبانوں میں گانا گا لیتی ہیں۔

گلوکارہ نے مزید کہا کہ ان کا سجاد علی، ساحرعلی بگا، علی ظفر اور عاطف اسلم جیسے بڑے گلوکاروں کے ساتھ گانا بے حد اعزازکی بات ہے۔ سوشل میڈیا استعمال سے متعلق آئمہ بیگ نے کہا کہ پلیٹ فارم زیادہ استعمال نہیں کرتی، انہیں اس بات میں دلچسپی نہیں کہ کون کیا کہہ رہا ہے کس کے ساتھ اسکینڈل بنا رہا ہے۔

اپنے گہرے دوست شہباز شگری سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ دونوں بہت ہی اچھے دوست ہیں، شگری بہت ہی اچھے اور باصلاحیت انسان ہیں، جیسے ہی ہماری مصروفیات کم ہوں گی تو یقیناً شادی سے متعلق پلان کریں گے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *