Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سعدیہ فیصل کا اپنی اور والدہ کے فوٹو شوٹ پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

سعدیہ فیصل کا اپنی اور والدہ کے فوٹو شوٹ پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل اور بیٹی سعدیہ فیصل نے حال ہی میں ایک برائیڈل فوٹو شوٹ کرایا جو ان کے چاہنے والوں کو پسند نہیں آیا۔

سوشل میڈیا پر صبا فیصل کی بیٹی سعدیہ فیصل نے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جن میں اداکارہ صبا فیصل اور ان کی بیٹی سعدیہ فیصل کو عروسی لباس میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔

—اسکرین گریب

ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہےجس پر اداکارہ صبا فیصل کی بیٹی بھی چپ نہ رہ سکیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سعدیہ فیصل نے لکھا کہ ‘جلنے والے لوگ ہمیشہ ہی جلتے رہیں گے، چاہے کچھ بھی ہو، براہ کرم لوگوں کو ہمیشہ جانچنے کے بجائے محبت بانٹیں’۔

انہوں نے تنقید کرنے والوں کو کہا کہ ‘اس سے ہمیں تو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا لیکن آپ کو کہیں بھی سکون نہیں ملے گا تو مثبت رہیں’۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *