Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / لفظ بھنگی استعمال کرنے پر بھارتی اداکارہ کو تنقید کا سامنا، معافی مانگنی پڑی

لفظ بھنگی استعمال کرنے پر بھارتی اداکارہ کو تنقید کا سامنا، معافی مانگنی پڑی

بھارت کے مشہور ٹی وی سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی من من دتا المعروف ببیتا بھابھی نے بھنگی بولنے پر معافی مانگ لی۔

اداکارہ من من دتا نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے میک اپ کے بارے میں بتایا کہ میں نے مسکا اور لپ ٹنک ہے جس کو میں نے چہرے پر لگایا ہے کیونکہ میں یوٹیوب پر آنے والی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں یوٹیوب پر اچھا دکھنا چاہتی ہوں، بھنگی کی طرح نہیں دکھنا چاہتی۔

اداکارہ کی جانب سے بھنگی کا لفظ استعمال کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر میمز بھی بنائے جبکہ بعض صارفین نے تمسخر اڑانے پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

بعدازاں اداکارہ من من دتا نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک لفظ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہچانا مقصد نہیں تھا، زبان کی وجہ سے لفظ کے صحیح معنیٰ نہیں معلوم تھے جس پر معافی مانگتی ہوں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *