Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فہد مصطفیٰ کا بچے کے علاج کیلئے 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان

فہد مصطفیٰ کا بچے کے علاج کیلئے 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان

معروف اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے ہندو بچے کے علاج کیلئے 20 لاکھ روپے کی خطیر رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

فہد مصطفیٰ نے یہ اعلان ایک پروگرام کے دوران بذریعہ فون کال کیا۔ ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 3 سالہ بچے کا بون میرو ٹرانس پلانٹ ہونا ہے جس کے باعث اسے 40 لاکھ کی رقم درکار ہے۔

بچے کے والد جانوروں کے ڈاکٹر ہیں اور جانوروں کا مفت علاج کرتے ہیں لیکن اپنے بیٹے کی زندگی بچانے کے لیے ان کے پاس پیسے نہیں تھے۔

فہد مصطفیٰ سمیت دیگر افراد نے بچے کو پیسے دینے کا اعلان کرکے اس کے باپ کو بچے کی زندگی کی نوید سنائی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *