Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’جب ہریتک کی غلطی سے فرحان اختر کی جان جاسکتی تھی‘

’جب ہریتک کی غلطی سے فرحان اختر کی جان جاسکتی تھی‘

بالی وڈ اداکار ابھے دیول نے اپنے ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا ہے بالی وڈ فلم’ زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک ایسا لمحہ بھی آیا تھا جب بالی وڈ اداکار ہریتک کے ہاتھوں  اداکار وہدایت کارفرحان اختر کا قتل ہونے والا تھا۔

بالی وڈ فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ کے دس سال مکمل ہونے  پر اداکار ابھے دیول نے فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے واقعے کی یاد تازہ  کی ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویڈیو میں ابھے دیول نے ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ سین شوٹ ہونے سے قبل کس طرح ہریتک کی چھوٹی سی غلطی فرحان اختر کی جان لے سکتی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہریتک  سین شوٹ ہونے سے قبل گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے تھے جب کہ فرحان گاڑی کی عقبی سیٹ پر موجود تھے ، تاہم جب گاڑی ہریتک نے کھائی کے پاس لگائی تو وہ گاڑی کا ہینڈ بریک کھینچے بغیر ہی گاڑی سے اتر گئے ، جس کے باعث گاڑی سلپ ہوکر کھائی میں گرنے لگی دوسری جانب عین اسی لمحے فرحان گاڑی سے اتر کر بھاگے اور ہریتک نے گاڑی کو بریک لگایا جس سے گاڑی کھائی میں نیچے گرنے سے بچ گئی۔

بالی وڈفلم’ زندگی نہ ملے گی دوبارہ ‘ کی ہدایت کار زویا اختر تھیں جبکہ فلم میں ہریتک روشن ، فرحان اختر کترینہ کیف اور ککلی کوچین نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *