Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’پتھر پر لکیر نہیں کہ ایک ہی شادی کرنی ہے‘

’پتھر پر لکیر نہیں کہ ایک ہی شادی کرنی ہے‘

معروف اداکارہ عائشہ عمر نے شادی سے متعلق موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک شادی کامیاب نہیں ہوئی تو دوسری بھی کی جاسکتی ہے۔

عائشہ عمر حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں جہاں ان سے سوال و جواب کے ایک سیشن میں دو آپشنز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو کہا گیا۔

اداکارہ سے پوچھا گیا کہ شادی ایک بار کرنی چاہیے یا دوبارہ بھی کی جاسکتی ہے۔ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ اگر شادی کامیاب نہیں ہوئی تو دوسری بھی کرسکتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ کوشش کریں شادی ایک ہی ہو اور اچھی ہو۔

انہوں نے طنزیہ لہجہ اپناتے ہوئے مزید کہا یہ کیا پتھر پر لکیر کہ ایک ہی شادی کرنی ہے، اگر وہ کامیاب نہیں ہوئی تو اذیت میں کیوں رہنا ہے، ایسا جیون ساتھی چنیں کہ آپ کو لگے بس یہ ایک ہی ہو۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *