Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’ان فولو کا بٹن موجود ہے‘، صارف کی تنقید پر مریم نفیس کا جواب

’ان فولو کا بٹن موجود ہے‘، صارف کی تنقید پر مریم نفیس کا جواب

مریم نفیس کو سوشل میڈیا پر ایک صارف نے تنقید کا نشانہ بنایا جس پر اداکارہ نے صارف کو ان فولو کرنے کا کہہ دیا۔

مریم نفیس نے انسٹاگرام پر عیدِ قرباں کے حوالے سے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے بچوں کی نصیحت کے لیے ایک پوسٹ شیئرکی۔

تصویری پوسٹ میں بتایا گیا کہ بچوں کو جانوروں سے حسنِ سلوک سے پیش آنا چاہیے۔

اداکارہ نے کیپشن میں وضاحت دی کہ ہم سب جانتے ہیں کہ بچے اپنی قربانی کے جانور کے ساتھ کتنا اچھا وقت گزارتے ہیں لیکن یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے کہ انہیں جانوروں کے ساتھ پیار سے پیش آنے کا درس دیں۔

اداکارہ کی اس پوسٹ سے جہاں بہت سے صارفین متفق دِکھائی دیے وہیں ماہم نامی صارف نے لکھا کہ دادی اماں ہر وقت نصیحت کرتی رہتی ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

مریم نفیس نے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا انسٹاگرام پر اوپر کی جانب ان فولو کا بٹن ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ کسی طرح خوش نا ہونا آپ لوگ۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *