Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / یاسر اور اقرا کے بیٹے کی اپنی پھپھو کے ساتھ تصویر وائرل

یاسر اور اقرا کے بیٹے کی اپنی پھپھو کے ساتھ تصویر وائرل

اداکارہ اقرا عزیز اور  یاسر حسین کے نومولود بیٹے کی تصویر پھپھو کے ہمراہ وائرل ہوگئی۔

یاسر حسین کی جانب سے اداکارہ سونیا حسین کے ہمراہ اپنے نومولود بیٹے کبیر حسین کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔

تصویر میں سونیا حسین اپنے بھتیجے کو گود میں اٹھائے مسکراتی ہوئی کیمرے کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

یاسر نے تصویر کا کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ اسٹار پھپھو سے مل کر کبیر بہت خوش ہوا اور خوشی تو پھپھو کے چہرے پر دکھائی دے رہی ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ سونیا حسین کی بچے سے محبت اور دعاؤں کے لیے ان کا شکریہ بھی اداکیا۔

سونیا حسین اور بچے کی تصویر کو کچھ ہی دیر میں ہزاروں بار پسند کیا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ چند دن قبل اداکارہ اقراعزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد سے اداکار جوڑی کے لیے شوبز شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے بھی بڑے پیمانے پر مبارکباد شیئر کی جارہی ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *