Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکارہ صنم جنگ کا خواب کیا تھا؟

اداکارہ صنم جنگ کا خواب کیا تھا؟

معروف اداکارہ صنم جنگ نے مداحوں کو اپنے خواب کے بارے میں بتایا ہے۔

گزشتہ شب اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں انہوں نے مداحوں سے اپنی بیٹی علایہ کو سلانے کے مشورے مانگے۔

صنم نے لکھا کہ علایہ سونے نہیں جارہی اور اب تو وہ بوڑھے بابا والے جملے سے بھی نہیں ڈرتی۔

مداحوں نے انہیں طرح طرح کے مشورے دیے جب کہ ایک مداح نے پوچھا کہ اگر آپ اداکارہ نا ہوتیں تو کیا کر رہی ہوتیں؟

اداکارہ صنم جنگ کا خواب کیا تھا؟

صنم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بینک میں بطور کنٹری بزنس مینیجر فرائض سرانجام دے رہی ہوتی۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ یہ ہمیشہ سے میرا خواب رہا ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *