Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ہرجائز رشتے میں مردوں کا احترام کرتی ہوں: رابی پیرزادہ

ہرجائز رشتے میں مردوں کا احترام کرتی ہوں: رابی پیرزادہ

شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے نور مقدم کیس سامنے آنے کے بعد مردوں کے دفاع میں کچھ ٹوئٹس کیں۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں رابی پیر زادہ نے کہا کہ جب سے نور مقدم کا کیس لوگوں کو پتا چلا ہے، مردوں کے خلاف ایک طوفان سا ہے، عورتوں نے تو اس کیس کے بل بوتے پر مزید آزادی اور ڈھٹائی کے الفاظ لکھنے شروع کردیے ہیں۔

رابی پیرزادہ نے لکھا کہ کچھ مردوں نے اپنی ہی صنف کو آوارہ اور جانور کہا جو کہ بالکل غلط ہے، ہمارے والد، شوہر، بھائی، بیٹے ہمارے محافظ ہیں۔

رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ کسی ایک کے غلط ہونے سے ہم سب کو الزام نہیں دے سکتے، مرد کو اللہ نے عورت پر فضیلت دی ہے، میں سب مردوں کا احترام کرتی ہوں ، یہ میرے دین نے سکھایا ہے۔

رابی پیرزادہ  کی جانب سے   ٹوئٹس کے ساتھ ایک ایڈیٹ تصویر بھی  شیئر کی گئی ہے جس کا کیپشن  ہے کہ میں مسلمان ہوں ،میں ہرجائز رشتے میں مردوں کا احترام کرتی ہوں۔

خیال رہے کہ 20 مئی کو اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 28 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *