Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش

سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بھارتی پنجاب کے معروف آنجہانی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

حال ہی میں سدھو موسے والا کے والد نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کی تصویر پوسٹ کی۔

تصویر کے پسِ منظر میں سدھو کا فوٹو فریم بھی موجود ہے جس پر لکھا تھا کہ ‘لیجنڈز کبھی نہیں مرتے”۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار کے والد نے اپنی نومولود بیٹے کو گود میں لیا ہوا ہے۔

گلوکار کے والد نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ سدھو موسے والا سے پیار کرنے والے لاکھوں مداحوں کی دُعاؤں سے خدا نے ہمیں سدھو کے چھوٹے بھائی کی نعمت سے نوازا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا چھوٹا بیٹا صحت مند ہے، میں تمام خیر خواہوں کی بے پناہ محبتوں کا شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ خطرناک گینگسٹرز کے ہاتھوں 2022 میں قتل ہونے والے سدھو موسے والا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے، گلوکار کو گینگسٹرز نے گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، اُنہیں 30 گولیاں لگی تھیں۔

His courage and words will never be forgotten': Celebrities react to Sidhu  Moose Wala's murder - The Week

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *