Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ثناء جاوید تنہا تنہا کہاں گھوم رہی ہیں؟

ثناء جاوید تنہا تنہا کہاں گھوم رہی ہیں؟

حال ہی میں دوسری شادی کے باعث شہہ سرخیوں میں جگہ بنانے والی پاکستانی معروف اداکارہ ثناء جاوید نے ایک بار پھر سوئمنگ پول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویر شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی نئی پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کہیں گھومنے پھرنے نکلی ہوئی ہیں۔

یوں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ کو سوئمنگ پول کے کنارے تنہا سیاہ جوڑے میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے کچھ کہے بغیر بھی صرف ایموجی استعمال کرکے بہت کچھ کہہ دیا ہے۔

ثناء جاوید نے اپنی اس پوسٹ میں تین ایموجی استعمال کئے ہیں، جن میں لامحدود، سیاہ دل اور زنجیر کی کڑیاں شامل ہیں۔ یہ ایموجیز بے پناہ پیار و محبت یا گہری محبت کے لیے بطور استعارہ استعمال کئے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی انہوں نے اپنی دوسری شادی کے کچھ عرصے کے بعد بھی اپنی انسٹااسٹوری میں سوئمنگ پول کا ایک خوبصورت منظر شیئر کیا تھا، جس سے گمان ہو رہا تھا کہ یہ نیا شادی شدہ جوڑا اپنے ہنی مون پر ہے۔

تاہم نئی تصویر کو دیکھ کر یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ جوڑا کہیں سیر سپاٹے پر نکلا ہوا ہے یا پھر یہ ماضی کی تصویر ہے جسے اب شیئر کیا گیا ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *