Home / تازہ ترین خبر / تھرپارکر میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 221 پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ

تھرپارکر میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 221 پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ

مٹھی: 

تھرپارکر میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 221 پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 221 تھرپارکر 1 پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔

حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 900 ہے، حلقے بھر میں 318 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، جن میں سے 95 کو انتہائی حساس جب کہ 130 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ کا عمل غیر جانبدارانہ اور شفاف بنانے کے لیے 4 ہزارپولیس اہلکار اور ایک ہزاررینجرز کے جوان سکیورٹی پر تعینات ہیں۔

ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں سمیت 12 امیدوار مدمقابل ہیں۔ پیپلزپارٹی کے پیر امیر علی شاہ اور پی ٹی آئی کے نظام الدين راہموں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

پولنگ کا سامان جلادیا گیا

پولنگ کے دوران کیسراڑ سماں میں پولنگ اسٹیشن میں نامعلوم افراد نے پولنگ کے سامان کو آگ لگادی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جہاں سے پی ٹی آئی کے امان اللہ سموں سمیت 5 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں این اے 221 سے پیپلز پارٹی کے پیر نور محمد شاہ جیلانی کامیاب ہوئے تھے تاہم چند ماہ قبل یہ نشست ان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *