Home / جاگو کھیل / معروف کمنٹیٹر طارق سعید ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی کمنٹری پینل میں شامل

معروف کمنٹیٹر طارق سعید ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی کمنٹری پینل میں شامل

 لاہور: 

پاکستان کے معروف اردو کمنٹیٹر طارق سعید کو بھارتی براڈ کاسٹر نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے کمنٹری پینل میں شامل کرلیا۔طارق سعید ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھارتی براڈ کاسٹرز کی جانب سے اردو اور ہندی میں رواں تبصرہ کریں گے، ان کے ساتھ کمنٹری پینل میں سابق بھارتی کرکٹر وی ای ایکس لکشمن،عرفان پٹھان اور آکاش چوپڑا بھی شامل ہیں۔

ریڈیو پاکستان سےاپنا سفر شروع کرنے والے طارق سعید مختلف چینلز کے لیے کمنٹری کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان دنوں وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران کمنٹری کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ ان سے پہلے سابق پاکستانی کرکٹر عمران خان،وسیم اکرم، شعیب اختر، انضمام الحق اور ہارون رشید بھارتی چینیلز کے لیے کام کرچکے ہیں۔

Check Also

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان نے پاپوا نیو گنی کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں افغانستان نے پاپوا نیو گنی کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *