Home / جاگو صحت / کورونا کیسز: ایئرپورٹس پر بین الاقوامی مسافروں کی اسکریننگ شروع

کورونا کیسز: ایئرپورٹس پر بین الاقوامی مسافروں کی اسکریننگ شروع

کئی ممالک میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد پاکستان میں تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ شروع کردی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بتایا کہ تمام بین الاقوامی فلائٹس کے 2 فیصد مسافروں کی اسکریننگ کے احکامات فوری نافذ العمل ہوں گے۔

ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کی کورونا اسکریننگ شروع ہوگئی ہے، جس میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

ہدایت کے مطابق ہر فلائٹ کے 2 فیصد مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ ہوگا، دن میں کم سے کم ایک مرتبہ مسافر لاؤنجز میں فیومیگیشن کی بھی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

Check Also

17 دن پہلے وفات پانے والے بچے میں پولیو کی تصدیق، ملک میں کیسز کی تعداد 5 ہوگئی

ملک میں رواں سال کا پانچواں پولیو کیس ہفتہ کو کوئٹہ سے متاثرہ بچے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *