Home / جاگو صحت / حیدر آباد پریٹ آباد سیلنڈر دھماکا: زیر علاج 2 بچوں کی پلاسٹک سرجری کا فیصلہ

حیدر آباد پریٹ آباد سیلنڈر دھماکا: زیر علاج 2 بچوں کی پلاسٹک سرجری کا فیصلہ

حیدرآباد سیلنڈر دھماکے کے متاثرہ کراچی کے سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج 2 بچوں کی پلاسٹک سرجری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق 30 مئی کو حیدر آباد سیلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 23 افراد کو کراچی کے سول ہسپتال برنس وارڈ لایا گیا تھا جن میں سے 21 افراد دوران علاج دم توڑ چکے ہیں جب کہ 2 بچے زیر علاج ہیں۔

سول ہسپتال انتظامیہ نے برنس وارڈ میں زیر علاج دونوں بچوں کی پلاسٹک سرجری کا فیصلہ کرلیا ہے، 9 سالہ فیضان اور 6 سالہ عالیہ کی پلاسٹک سرجری ہوگی، فیضان 45 فیصد جب کہ عالیہ کا جسم 17 فیصد جھلسا ہوا ہے، دونوں بچے برنس وارڈ کے ایچ ڈی یو میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ 30 مئی کو حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سیلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 60 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سیلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے، دھماکوں اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

Check Also

بااثر افراد کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگانے کا فیصلہ

سندھ کے علاقے ضلع سانگھڑ میں کھیت میں گھسنے پر بااثر افراد کے ہاتھوں زخمی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *