Home / تازہ ترین خبر / وزیرداخلہ سندھ نے عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

وزیرداخلہ سندھ نے عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی انتہائی ٹھوس اور مربوط بنانے کی ہدایت کردی۔

صوبائی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے، سیکیورٹی اقدامات کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ فلاحی و سماجی تنظیموں، دینی مدارس و دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قربانی کی کھالیں اکٹھا کرنے اور منتقلی کے حوالے سے جاری تحریری اجازت ناموں کے عمل کو ممکن بنایا جائے، جب کہ تمام مساجد، امام بارگاہوں، عید گاہوں اور نماز عید کے دیگر کھلے مقامات پر سیکیورٹی کو غیرمعمولی بنایا جائے۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سیکیورٹی انتظامات کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دیا ہے۔

Check Also

بلوچستان: شعبان سے اغوا کیے گئے 10 میں سے تین افراد گھر لوٹ آئے

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مضافاتی علاقے شعبان میں پکنک منانے کے دوران نامعلوم مسلح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *