Home / تازہ ترین خبر / پنجاب میں جانوروں کی آلائشیں نہروں اور نالوں میں پھینکنے پر پابندی عائد

پنجاب میں جانوروں کی آلائشیں نہروں اور نالوں میں پھینکنے پر پابندی عائد

پنجاب میں جانوروں کی آلائشیں نہروں اور نالوں میں پھینکنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی، سری پائے بھوننے کا کاروبار بھی منع ہوگا۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں عید الاضحی کے انتظامات اور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سطح پر کنٹرول روم کو مزید فعال کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سیکیورٹی انتظامات کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دیا اور عیدگاہوں میں گرمی کے پیش نظر پنکھے لگانے کی ہدایت کردی، عید گاہوں کی نگرانی کے لیے کیمرے اور چیکنگ کے لئے واک تھرو گیٹس نصب ہوں گے۔

مریم نواز نے پارکس میں بچوں کے لیے جھولوں اور سلائیڈز کی انسپکشن کا بھی حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے، لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال اور اسلحہ نمائش پر پابندی یقینی بنائی جائے گی۔

Check Also

بلوچستان: شعبان سے اغوا کیے گئے 10 میں سے تین افراد گھر لوٹ آئے

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مضافاتی علاقے شعبان میں پکنک منانے کے دوران نامعلوم مسلح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *