Home / تازہ ترین خبر / وزیراعظم کا تاجک صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی

وزیراعظم کا تاجک صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی

وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تاجک صدر امام علی رحمٰن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دونوں ممالک میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن نے بھی وزیراعظم شہبازشریف کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تاجک صدر امام علی رحمٰن نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو سراہا، جب کہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، جب کہ تجارت، توانائی اور رابطوں کے ذریعے تعلقات بڑھانے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے آستانہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا، جب کہ مسلم دنیا کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Check Also

بلوچستان: شعبان سے اغوا کیے گئے 10 میں سے تین افراد گھر لوٹ آئے

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مضافاتی علاقے شعبان میں پکنک منانے کے دوران نامعلوم مسلح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *