Home / تازہ ترین خبر / وزیر اعلٰی پنجاب کا 31 دسمبر تک تمام اضلاع میں اسمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ لانچ کرنے کا حکم

وزیر اعلٰی پنجاب کا 31 دسمبر تک تمام اضلاع میں اسمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ لانچ کرنے کا حکم

نو منتخب وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے 31 دسمبر تک تمام اضلاع میں اسمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ لانچ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیر اعلٰی پنجاب نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرتے ہوئے خواتین کے تحفظ کےلیے اپ گریڈڈ ویمن سیفٹی ایپ لانچ کرنےکی ہدایت بھی جاری کی۔

ساتھ ہی انہوں نے ویمن سیفٹی ایپ 2 ہفتے کے اندر فنکشنل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی خواتین کمیونیکیشن افسران کے لیے ہاسٹل بنانےکا اعلان کردیا۔

مریم نواز کو دورہ میں بریفنگ دی گئی کہ جرائم کے بروقت سد باب کے لیے سیف سٹی کرائم اسٹاپر ایپ پر ٹرائل رن شروع ہوچکا ہے، کیمروں سے ہسپتال، بس اسٹینڈ، ائیرپورٹ، ریلوے اسٹیشن، شاپنگ مالز کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ان کو مزید بتایا گیا کہ ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ اور اسلحے کی نمائش روکنے کے لیے مصنوعی ذہان پر مبنی سافٹ وئیر بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے سیف سٹی اتھارٹی ڈیٹا سینٹر اور ڈیجیٹل وال کا معائنہ بھی کیا، مریم نواز نے لیڈی پولیس کمیونیکیشن افسر زسے ڈیسک پرجا کر بات چیت کی اور سیف سٹی مانیٹرنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا۔

اس کے علاوہ وزیر اعلٰی نے تونسہ کی فیکٹر ی میں چوری کی کال پر رسپانس کا جائزہ بھی لیا، مریم نواز نے 15 پر کال کر کے پولیس رسپانس ٹائم چیک کیا۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *